نئی دہلی،30ستمبر(ایجنسی) ہندوستانی آرمی کے ذریعہ کنٹرول لائن کے پار دہشت گردوں کے لانچ پیڈ پر کئے گئے سرجیکل حملہ کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ اعلان کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہلی سمیت پورے قومی دارالحکومت خطہ میں
ریلوے اسٹیشنوں145 بس اڈوں146 ہوائی اڈوں، اہم سرکاری دفاتر145 بھیڑ بھاڑ والے علاقوں145 بازاروں اور سیاحتی مقامات پر سیکورٹی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ گشت تیز کردی گئی ہے۔
ہنگامی حالات میں استعمال کی جانے والی گاڑیوں146 بموں کو ناکارہ بنانے والے دستوں اور سواٹ ٹیموں کو 24 گھنٹے چوکس رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔